مہر خبر رساں ایجنسی نے انادولو نیوز کے حوالے سے بتایا ہے کہ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ شمالی بحیرہ عرب میں پاک بحریہ نے ملکی ساختہ میزائل کا تجربہ کیا جو زمین اور سمندر میں اہداف کو ٹھیک ٹھیک نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔
بیان میں مزید کہا گیا کہ جدید ترین نیوی گیشن سسٹم کے ساتھ یہ میزائل ہوا میں اپنی رفتار اور سمت تبدیل کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔
رپورٹ کے مطابق پاکستانی نیوی کے چیف ایڈمرل نوید اشرف اور دیگر سینئر افسران نے میزائل ٹیسٹ کا مشاہدہ کیا۔
دریں اثنا، صدر آصف زرداری، وزیراعظم شہباز شریف اور تینوں مسلح افواج کے سربراہان نے اس بیلسٹک میزائل کے "کامیاب" تجربے پر سائنسدانوں اور متعلقہ یونٹس کو مبارکباد دی۔
آپ کا تبصرہ